اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں 15 سائزنگوں کو اجازت ملی - 15 sizing allowed

مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر مالیگاؤں میں ڈائریکٹر آف ٹاؤن پلاننگ پونہ کی جانب سے 15 سائزنگوں کو ملی اجازت۔

مالیگاؤں میں 15 سائزنگوں کو ملی اجازت
مالیگاؤں میں 15 سائزنگوں کو ملی اجازت

By

Published : Nov 2, 2020, 12:40 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں کارپوریشن شہری حدود میں آلودگی کو لیکر معاملہ نیشنل گرین ٹریبونل میں زیر غور ہے۔

آئندہ سال جنوری 2021 میں اس معاملے کی سماعت کی تاریخ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کارپوریشن کی نئی حدود میں جاری 15 سائزنگوں کو ڈائریکٹر آف ٹاؤن پلاننگ کی جانب سے اجازت مل گئی، کیونکہ مذکورہ یہ سائزنگیں انڈسٹریل شرائط و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے رواں دواں ہے۔

اس ضمن میں اتوار کی تعطیل ہونے کے باوجود کارپوریشن کے نائب کمشنر نتن کاپڑنیس نے میڈیا کے نمائندہ سے جانکاری دیتے ہوئے کہا منظور شدہ تجویز میں 15 سائزنگوں کو صنعتی صورتحال کے تناطر میں شرائط و ضوابط کی پاسداری کرنے کی روشنی میں ڈائریکٹر آف ٹاؤن پلاننگ پونہ نے کارپوریشن کو مکتوب ملا ہے۔

ان 15 سائزنگوں کو جاری کرنے کی ملی اجازت

فردوس سائزنگ ، جنتانمبر ون سائزنگ، نسیم سائزنگ ، انجمن سائزنگ ، عباس سائزنگ ، امین سندیپ سائزنگ، ریلائیبل سائزنگ، مہاراجہ سائزنگ،سومی سمرتھ سائزنگ، روبی سائزنگ، دروش سائزنگ، اگروال سائزنگ، اے آر سائزنگ، گولڈن سائزنگ، نوری سائزنگ، اس طرح کی تفصیل ذرائع سے حاصل ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details