اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 149 نئے کیسز، چار مریضوں کی موت - کورونا وائرس

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 149 نئے کیس سامنے آئے جبکہ چار مریضوں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع ہیلتھ حکام نے ہفتہ کے روز دی ہے۔

کورونا کے 149 نئے کیسز
کورونا کے 149 نئے کیسز

By

Published : Sep 11, 2021, 12:26 PM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 149 نئے کیس سامنے آئے جبکہ چار مریضوں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع ہیلتھ حکام نے ہفتہ کے روز دی ہے۔

خطہ مراٹھواڑہ کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق علاقے کے تمام آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 16 نئے کیسز اور تین اموات درج ہوئیں۔

اس کے بعد بیڈ میں 79 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک شخص کی موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں:

اورنگ آباد: کورونا مریض نے خودکشی کی

عثمان آباد میں 36، لاتور میں 13، ناندیڈ میں تین اور جالنا میں دو کیسز درج کئے گئے۔ پربھنی اور ہنگولی میں کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details