اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے 132 نئے کیسز

ضلع اورنگ آباد میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے، ضلع میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 2407 ہوگئی ہے۔

اورنگ آباد میں کورونا کے 132 نئے کیسز
اورنگ آباد میں کورونا کے 132 نئے کیسز

By

Published : Jun 11, 2020, 11:57 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے 11 جون کی صبح ضلع انتظامیہ سے ملی رپورٹ کے مطابق، ضلع میں آج کورونا کے 132 نئے مریض سامنے آئے ہے۔ وہیں ضلع میں اب تک کل کورونا کے 2407 مریض سامنے آئے ہیں جس میں 121 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور 1317 صحت یاب ہو کر آپنے گھر لوٹے چکے ہیں۔
کووڈ 19 کے مریضوں کو اورنگ آباد کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہے تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 'لوگ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھر سے باہر نکلیں، سماجی فاصلہ رکھیں، گھر سے باہر نکلتے وقت چہرے پر ماسک لگا کر نکلیں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہییں ساتھ ہی انتظامیہ کی مدد کرے۔

فی الحال اورنگ آباد کے کئی علاقے کو ہاٹ اسپاٹ بنایا گیا ہے، وہاں کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا جا رہا ہیں اور وہاں پر سینیٹایز کا بھی کام کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details