مہاراشٹر نے جمعرات کو اس تجویز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ایس سی کا امتحان منعقد نہیں کیا جائے گا۔
امتحان رد کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں ہوئی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔
وزیر تعلیم ورشا گائکواڑ نے میٹنگ میں اطلاع دیتے ہوئے کہا،’ہم نے کابینہ کے سامنے بارہویں جماعت کے امتحانات کے سلسلے میں صورتحال پیش کی ہے۔