اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے 1205 نئے معاملے - مہاراشٹر کورونا اپ ڈیٹ

مراٹھواڑہ خطہ میں کورونا کے 56 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور ایک یہاں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ Corona in Maharashtra

مہاراشٹر میں کورونا کے 1205 نئے معاملے
مہاراشٹر میں کورونا کے 1205 نئے معاملے

By

Published : Sep 5, 2022, 9:31 AM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں کووڈ-19 کے 1205 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ پیر کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں مجموعی کیسوں کی تعداد بڑھ کر 8104854 ہوگئی ہے، جب کہ تین اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 148264 ہوگئی ہے۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 1532 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7948226 ہوگئی ہے۔ Total Corona Cases in Maharashtra

ریاست میں صحت یابی کی شرح نمایاں طور پر 98.02 فیصد اور اموات کی شرح 1.83 فیصد ہے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا کہ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 8364 فعال کووڈ 19 مریض زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update ملک کی پانچ ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ

مراٹھواڑہ خطہ میں 56 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور ایک یہاں ایک موت ہوئی ہے، ان میں عثمان آباد ضلع میں 18، لاتور (11)، اورنگ آباد (10)، جالنا (6)، ناندیڑ (6)، بیڑ (2)، پربھنی (2) اور ہنگولی میں ایک معاملہ شامل ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details