اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی میں کورونا کے 1200 نئے معاملے

ممبئی میں جمعرات کو ایک بار پھر کورونا وائرس ’کووڈ۔19' کے 1208 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا کے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1.13 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے وہیں ریکوری کی شرح میں بھی بہتری آئی ہے۔

ممبئی میں کورونا کے 1200 نئے معاملے
ممبئی میں کورونا کے 1200 نئے معاملے

By

Published : Jul 30, 2020, 11:04 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں جمعرات کو ایک بار پھر کورونا وائرس ’کووڈ۔19' کے 1208 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا کے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1.13 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے وہیں ریکوری کی شرح میں بہتری آئی ہے۔

منگل کو ممبئی میں کورونا کے 700 نئے معاملے رپورٹ ہوئے تھے جو پچھلے تین ماہ کے دوران سب سے کم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، مریضوں کی شفا یابی کی شرح میں بھی تقریبا دو فیصد کا اضافہ ہوا تھا لیکن بدھ کے روز ایک بار پھر 1109 معاملات سامنے آئے اور آج 1200 نئے معاملات نے ایک بار پھر بحران کو بڑھا دیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی، ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے تجارتی شہر میں متاثرہ کورونا کی تعداد آج بڑھ کر 113199 ہوگئی ہے اور مزید 53 اموات کے بعد اموات کی تعداد 6300 ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، 1120 مریض بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 86447 ہوگئی ہے۔

تجارتی شہر میں اس وقت 20158 سرگرم معاملات موجود ہیں اور یہ متاثرہ افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ راحت یہ ہے کہ ممبئی میں ریاست سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی شفایابی کی شرح بہتر ہے۔

دارالحکومت میں مریضوں کی شفایابی کی شرح آج 76.36 فیصد تھی جبکہ بدھ کے روز 76.11 فیصد تھی۔ مریضوں کی اموات کی شرح محض 5.56 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details