عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ اراکین اسمبلی BJP MLAs Suspension آئندہ سرمائی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ معاملے کی اگلی سماعت 11 جنوری کو ہونی ہے۔
واضح رہے کہ قانون ساز اسمبلی Maharashtra Assembly کے اجلاس کے پہلے دن، خوراک اور شہری فراہمی کے وزیر چھگن بھجبل نے او بی سی ریزرویشن پر ایک قرارداد پیش کی۔ یہ قرار داد مرکزی حکومت سے سامراجی ڈیٹا حاصل کرنا چاہتی تھی۔
جس کی بی جے پی کے معطل شدہ اراکین اسمبلی نے سخت مخالفت کرتے ہوئے اسمبلی Maharashtra Assembly کے اسپیکر کے سامنے آکر ان کا مائیک چھیننے کی کوشش کی گئی۔ اس کے بعد کاروائی کو روکنا پڑا۔
مگر ایوان کی کاروائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی انہوں نے اسپیکر کو توہین آمیز کلمات کہے، جس پر سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے حکمراں جماعت نے انہیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
معطل اراکین کو ممبئی اور ناگپور اسمبلی کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ معطل اراکین اسملی BJP MLAs نے قرارداد کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد: بی جے پی نے ارکان اسمبلی کی معطلی کے خلاف احتجاج کیا
بی جے پی کے جن اراکین اسمبلی کو معطل کیا گیا ان میں سنجے کوٹے، آشیش شیلار، ابھیمنیو پوار، گریش مہاجن، اتل بھاتکھلکر، پراگ الوانی، ہریش پمپلی، رام ستپوتے، جے کمار راول، یوگیش ساگر، نارائن کوچے اور کیرتی کمار بھنڈیا شامل ہیں۔