مہاراشٹر کے ناسک ضلع جنرل اسپتال نے منگل کے روز رپورٹ جاری کر کے بتایا کہ ضلع میں اب تک کل ایک لاکھ 15 ہزار 46 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور کل 1234 مریض زیر علاج ہیں حالانکہ اب تک ضلع میں کل 2073 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
ناسک: کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ - ناسک میں کورونا مریض
ناسک میں اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار 46 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
ناسک : 115046 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی رپورٹ
ضلع میں کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 97.21 فیصد ہے جس میں ناسک (دیہات) میں 96.40 فیصد، ناسک شہر میں 97.89 فیصد، مالیگاؤں میں 92.97 فیصد اور باہری اضلاع میں 94.08 فیصد ہے۔ اب تک ضلع ناسک میں مجموعی طور پر 2073 مریضوں کی موت ہو چکی ہے جن میں 817 ناسک دیہی علاقے سے، 1026 ناسک شہر علاقے سے، 176 مالیگاؤں بلدیہ علاقے سے اور 54 ضلع کے باہر سے ہیں۔
ضلع میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 118353 تک پہنچ گئی ہیں۔