اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کورونا کے 102 نئے معاملے، مریضوں کی تعداد میں اضافہ - پولیس نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ آج ضلع انتظامیہ سے ملی رپورٹ کے مطابق کورونا کے 102 مریض سامنے آئے ہیں۔ ضلع میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3632 ہوگئی ہے۔

aurangabad corona update
اورنگ آباد میں کورونا کے 102 نئے معاملے، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Jun 22, 2020, 11:17 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3632 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔ اورنگ آباد شہر میں 191 افراد کی کورونا سے اموات واقع ہوئی ہیں اور 1968 مریض کورونا سے ٹھیک ہو کر اپنے گھر چلے گئے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کو ہوم کوارنٹین کیا گیا ہے۔ کورونا مریضوں کو ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔

اورنگ آباد میں کورونا کے 102 نئے معاملے، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھوم سکیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھر سے باہر نکلیں۔ سماجی فاصلہ کا خیال رکھیں۔ گھر سے باہر نکلتے وقت منہ پر ماسک لگا کر ہی نکلیں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔ ساتھ ہی ایسا کرکے انتظامیہ کی مدد کریں۔

اورنگ آباد میں کورونا کے 102 نئے معاملے، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

فی الحال اورنگ آباد ضلع میں کئی مقامات کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔ وہاں کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر سینیٹائزیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details