مہاراشٹرکےمالیگاؤں میں اتوارکے روز راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر و ریاست کے وزیر آبپاشی جینت پاٹل نے شرکت کی۔
مالیگاؤں کی ترقی کےلیے 100 کروڑ کا وعدہ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی زمینی کارکردگی بہتر اور مضبوط ہوتی جارہی ہے۔اور جس طرح مالیگاؤں شہر کی عوام کے حوالے سے شیخ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا اگلا میئر راشٹروادی کانگریس پارٹی سے ہوگا۔
جینت پاٹل نے کہا کہ مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کا میئر بنتا ہے تو پھر وہ مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے 100 کروڑ روپیہ کا تحفہ حکومت کی جانب سے فراہم کروائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایم آئی ایم رہنما کے مہاراشٹر پولیس پر سنگین الزامات
جینت پاٹل نے پارٹی کے رہنماؤں و عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریوار سنواد یاترا کے دوران انہوں نے ریاست کے 150 مختلف اسمبلی حلقوں کا دورہ کیا۔ہر حلقے کے جائزہ اجلاس میں کارگزاری دیکھنے کے بعد مالیگاؤں ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی جس سطح پر کام کررہی ہیں وہ قابل تعریف ہے۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ شیخ آصف سب سے کامیاب، مضبوط اور ضلع کےاہم رہنما ہیں۔اس کے علاوہ آصف شیخ نے شہر میں این سی پی کو جو استحکام بخشا ہے وہ قابل تعریف ہے۔
انہوں نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جم کر تنقید کی اور کہا کہ آج ملک کی معیشت سنگین بحران کا شکار ہے۔ اور وزیراعظم مودی امریکہ و مغربی ممالک کے دلدادہ بنے گھوم رہے ہیں۔