ممبئی کے جوائنٹ پولیس کمشنر وشواس ناگرے پاٹل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس معاملہ کا سراغ ملا اور پولیس ٹیم نے فوری طور پر اس میں ملوث ملزمین کی تلاش شروع کر دی۔ Jewellery Theft Case in Mumbai
انہوں نے بتایا کہ ملزمین کا لوکیشن راجستھان میں ملا، جس کے بعد ٹیم نے راجستھان میں جا کر رمیش دیو (21 سالہ) کو گرفتار کر لیا، اس کے قبضے سے 9070.91 گرام وزنی زیورات جس کی مالیت 4،15،22،310 اور نقدی 15،630 برآمد کیا گیا۔ Ten Held for Stealing Jewellery
اسی دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہمت سنگھ، موہن سنگھ بالیا، لوکیندر پورن سنگھ راجپوت اور پرلہاد ڈونگر سنگھ چوہان کو بھی گرفتار کر لیا۔ ان ملزمین کے قبضے سے 1440.19 گرام وزنی زیورات، جس کی مالیت 66،40،597 روپئے ضبط کئے گئے۔ Jewellery Theft Case in Mumbai
وہیں اس معاملہ کا ماسٹر مائنڈ نوکر گنیش کمار دیوسی (21 سالہ) کو راجستھان سے ہی گرفتار کیا گیا۔ اس کے ساتھی کشن پرلہاد چوہان کو مدھیہ پردیش سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد ملزمین کو ممبئی میں ٹرانزٹ ریمانڈ پر لایا گیا، ان کے قبضے سے مسروقہ زیورات 3878.00 گرام کل مالیت 1،78،89،213 اور نقدی 2،52،000 برآمد کیا گیا۔