اردو

urdu

By

Published : Apr 6, 2020, 12:27 PM IST

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کورونا متاثرین کی تعداد بڑھی

مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں کورونا وائرس کے پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے، صرف ایک دن میں سات پازیٹیو مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اس طرح اب تک اورنگ آباد شہر میں کورونا وائرس کے پازیٹیومریضوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے کورونا وائرس میں مبتلا ایک مریض کی موت ہوگئی۔

دیکھیں ویڈیو

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسے دوسرے امراض بھی لاحق تھے لیکن جب اسے کورونا کا علم ہوا تو کارڈیک اٹیک کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

مراٹھواڑہ ریجن میں کورونا وائرس میں مبتلا شخص کی اولین موت درج کی گئی ہے، یہ تمام تر جانکاری اورنگ آباد کے شعبہ صحت کی انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈلکر اور میئر نند کمار گھوڑیلے نے دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details