اورنگ آباد:ستارا ضلع کے پوسیساولی گاؤں میں سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کی وجہ سے پتھراؤ اور آگ زنی کا واقعہ پیش آیا۔ پرتشدد واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی دکانات میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ پوسیساولی گاؤں میں تشدد کے واقعات کے بعد پولیس نے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور ستارا میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا۔ پولیس نے عوام سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
ستارا کے پوسیساولی گاؤں میں 10 ستمبر کو ہوئے فسادات میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ پرتشدد واقعات میں کئی لوگوں کی گاڑیوں، مکانوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ کے بعد ستارا میں بھارری پولیس فورس کو تعینات کرکے حالات کو قابو میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 15 دن پہلے کچھ لوگوں نے انسٹاگرام پر عظیم رہنماؤں کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کیا تھا اس کے بعد گاؤں کے حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ دو روز قبل دو گروپ میں تصادم ہوا اور ہنگامہ کی گئی۔