ان کے انتقال سے علمی و ادبی حلقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہر فرد سوگوار ہے اور ہر کسی کے آنکھ نم ہیں کیوں کہ اچانک ایک عظیم شخصیت ہمارے درمیان سے اٹھ گئی۔
بھوپال: راحت اندوری کا انتقال، ادبی حلقہ سوگوار - مدھیہ پردیش نیوز
مشہور و معروف شاعر راحت اندوری کا انتقال آج اربندو ہسپتال میں ہوگیا۔ وہ کورونا سے متاثر تھے۔ لیکن اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
راحت اندوری کا انتقال ادبی حلقہ کا المیہ
ای ٹی وی بھارت سے شاعر ضیاء فاروقی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ شاعر مرحوم راحت اندوری کے بارے میں کہا کہ راحت اندوری صحیح معنوں میں عوامی شاعر تھے۔ انہیں عوام کے دوران اس قدر مقبولیت حاصل تھی کہ ان کے پانچاسوں اشعارزبان زد عام ہیں۔ مشاعرے میں ان کی موجودگی مشاعرے کے کامیابی کی ضامن ہوا کرتی تھی۔ وہ صرف شاعر ہی نہیں تھے بلکہ بے مثال ادیب اور نغمہ نگار بھی تھے۔ انہوں نے شاعری کو نئی جہت عطا کی۔