اردو

urdu

ETV Bharat / state

Youth Died سیلفی کے چکر میں چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہلاک - ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور

اندور میں عید الاضحی کے بعد دوستوں کے ساتھ پکنک بنائے گئے 19 سالہ انس سیلفی لیتے وقت کھائی میں گرنے سے ہلاک ہو گیا اندور کا 19 سالہ انس اپنے دوستوں کے ساتھ عید الاضحی کے بعد بپکنک کے لیے کمپیل تھانہ علاقے میں سیاہی مقام پر پہنچا تھا

سیلفی کے چکر میں چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی نے جان گواہی
سیلفی کے چکر میں چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی نے جان گواہی

By

Published : Jul 4, 2023, 2:17 PM IST

سیلفی کے چکر میں چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی نے جان گواہی

اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں عید الاضحی کے بعد دوستوں کے ساتھ پکنک منانے گئے 19 سالہ انس سیلفی لیتے وقت کھائی میں گرنے سے ہلاک ہو گیا۔ اندور کا 19 سالہ انس اپنے دوستوں کے ساتھ عید الاضحی کے بعد پکنک کے لیے کمپیل تھانہ علاقے میں سیاہی مقام پر پہنچا تھا جہا خوبصورت وادیاں دیکھ کر سیلفی لیتے وقت حادثے کا شکار ہو گیا۔

تقریبا 600 فٹ گہرے کھائی میں کر ہلاک ہو گیا مقامی اور ایس ڈی ار ایف ٹیم نے کڑی محنت کے بعد انس کی ناش ایک گار سے نکالی بتایا جا رہا ہے کہ انس چھ بہنوں میں اکلوتا بھائی تھا۔ اس کی فوت کی خبر ملنے سے گھر اور علاقہ سگ میں ڈوب گیا۔ کیمپل چوکی انچارج ایس آئی ستیندر سسودیا نے بتایا کہ اندور کے کھجرانا تھانہ علاقے کی الیاس کالونی ساکن معین عرف انس (19) ولد اقبال خان اپنے چھ دوستوں کے ساتھ ہفتہ کو دوپہر میں مہاڑی فال میں گھومنے گیا تھا۔

یہاں سیلفی لینے کے دوران انس اور اس کا دوست عرفان جھاڑیوں میں گر گئے۔ عرفان تو جھاڑیوں میں الجھ گیا اور ساتھیوں کی مدد سے باہر آگیا، لیکن انس 700 فٹ گہری کھائی میں گر گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور گاؤں والوں کی مدد سے اس کی تلاش شروع کی۔ رات 10 بجے تک اسے کھائی میں تلاش کرنے کا کام چلتا رہا لیکن کامیابی نہیں ملی۔ رات کے اندھیرے کی وجہ سے تلاشی کا کام روکنا پڑا۔ اتوار کو 7:00 بجے سے ایس ڈی آر ایس ٹیم کے ذریعہ ریسکیو آپریشن دوبارہ کیا گیا۔ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد دوپہر 12 بجے کے قریب اس کی لاش ایک غار میں پھنسی ہوئی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:Miscreants Damaged The Dargah پچمڑھی میں درگاہ کو بھگوا رنگ سے رنگ کر ماحول خراب کرنے کوشش

انہوں نے بتایا کہ جس جگہ حادثہ ہوا وہاں سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں اور بار بار وارننگ کے باوجود لوگ وہاں پکنک منانے جاتے ہیں اور گہری کھائی میں گر جاتے ہیں۔ اتنی گہری کھائی جس میں آواز بھی اوپر سے نیچے تک نہیں جاتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details