اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhind Rape Case بھنڈ میں اغوا اور جنسی زیادتی کے مجرم نوجوان کو عمر قید کی سزا - Bhind Rape Case

مدھیہ پردیش کی بھنڈ میں اغوا اور جنسی زیادتی کے مجرم نوجوان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے اس پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ kidnapping Case in Bhind

بھنڈ میں اغوا اور جنسی زیادتی کے مجرم نوجوان کو عمر قید کی سزا
بھنڈ میں اغوا اور جنسی زیادتی کے مجرم نوجوان کو عمر قید کی سزا

By

Published : Jun 6, 2023, 2:28 PM IST

بھنڈ: ریاست مدھیہ پردیش کی بھنڈ ضلع عدالت کے خصوصی جج نے ایک نابالغ کو ورغلا کر اسے اغوا کرنے اور اس کی عصمت دری کرنے کے جرم میں ایک نوجوان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے اس پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ ساتھ ہی متاثرہ کو تین لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔ اے ڈی پی او کے پی یادو نے آج یہاں بتایا کہ 25 جنوری 2021 کو اٹیر کی ایک نابالغ اپنے کمرے میں سو رہی تھی۔ صبح وہ اپنے کمرے سے غائب پائی گئی۔ اس کے والدین نے اسے بہت تلاش کیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ اس کے بعداہل خانہ نے اٹیر تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔

تفتیش کے دوران پولس نے ملزم ہرمیش کشواہا (19) باشندہ کپور پورہ تھانہ فوپ کے قبضے سے نابالغ کوبچایا۔ نابالغ نے بتایا کہ واقعہ کی رات اس نے ہرمیش کو فون کیا اور اپنے گاؤں بلایا۔ وہ ہرمیش کو پسند کرتی تھی اور دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ وہ ہرمیش کے ساتھ اس کی بائیک سے اتر پردیش میں اٹاوہ چلی گئی۔ اس کے بعد دونوں بس سے دہلی چلے گئے۔ وہاں سے وہ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں کرائے پر ایک کمرہ لے کر رہنے لگی اور دونوں نے مندر میں شادی کرلی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details