اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں 21 جون کو یوم یوگا منایا جائے گا

عالمی یوم یوگا کے موقع پر 21 جون کو مورار دیسائی نیشنل یوگا انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی کے ذریعہ مقررہ پروٹوکال کے مطابق مدھیہ پردیش میں اپنے اپنے گھروں سے یوگا کی اجتماعی مشق کی جائے گی۔

مدھیہ پردیش میں 21 جون کو یوم یوگا منایا جائے گا
مدھیہ پردیش میں 21 جون کو یوم یوگا منایا جائے گا

By

Published : Jun 17, 2021, 7:34 PM IST

مدھیہ پردیش میں 21 جون کو 7 ویں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر ’وی وتھ یوگا وی ایٹ ہوم‘ تھیم کے ساتھ یوگا پریکٹس کا انعقادکیا جائے گا۔

فی الحال کووڈ-19 انفیکشن کے دوران گزشتہ سال 2020 کی طرح گھر پر ہی رہ کر عالمی یوگا کا دن منایا جارہا ہے۔

یوگا سے اپنی بیماری سے قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے لئے اوریوگا کو عام لوگوں کے روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنے کے مقصد سے مورار دیسائی نیشنل یوگا انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی کے ذریعہ مقررہ پروٹوکال کے مطابق عالمی یوم یوگا میں اپنے اپنے گھروں سے یوگا کی اجتماعی مشق کی جائے گی۔

کووڈ-19 اوردیگربیماریوں کے انفیکشن سے حفاظت اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے لئے یوگا کاخصوصی کردار ہے۔

لاک ڈاؤن کے سبب جب تمام لوگ گھروں میں محدود ہوگئے ہیں اور جسمانی سرگرمی کم ہوگئی ہے، جس کا منفی اثر جسمانی اورذہنی سطح پر پڑا۔ ساتھ ہی جو لوگ متاثر ہوگئے تھے، انہیں انفیکشن سے اورانفیکشن کے بعد ہونے والے دیگر منفی اثرات سے حفاظت میں محکمہ آیوش کے ذریعہ یوگ سے نروگ پروگرام آئیسولیٹڈ مریضوں کے لئے شروع کیا، جس کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ اسی ضمن میں یوگ سے نروگ پروگرام سے پوسٹ کووڈ اوردیگر مریضوں کو بھی جوڑے جانے کے لئے پروگرام کو مسلسل نافذ کیا جارہا ہے۔

عالمی یوگا کے دن صبح سات بجے سے 7:45 بجے تک الیکٹرانک میڈیا کی مدد سے مناسب آسن اور پرانایام کرکے عالمی یوگا کے دن کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

تاریخ 21 جون کو محکمہ آیوش حکومت ہند کے ذریعہ جاری یوگا پروٹوکال کے مطابق تمام محکمہ کے افسر اوراہلکار، انڈین یوگا ایسوسی ایشن، پتنجلی یوگ پیٹھ اورآرٹ آف لیونگ کے ممبرزن اپنے گھر سے ہی یوگا کریں گے۔ اس کی نشریات ویب ایکس ایپ، یوٹیوب اور ٹویٹر کے ذریعہ کی جائے گی۔

-یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details