مدھیہ پردیش کے بھوپال میں 'یاد اشفاق مشہدی ندوی' پروگرام کا انعقاد 20 فروری کو کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں دہلی اور بھوپال کے سینئر صحافی شرکت کریں گے۔
یاد اشفاق مشہدی ندوی پروگرام کمیٹی کے کنوینر حاجی محمد ہارون نے بتایا کہ ہفتہ روزہ، ایاز، راشٹریہ سہارا، نئی دہلی میں 45 سال تک صحافتی خدمات انجام دینے والے اشفاق مشہدی ندوی کا لاک ڈاؤن میں انتقال ہوگیا۔ جن کی یاد میں 20 فروری کو یاد اشفاق مشہدی ندوی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
بھوپال: 20 فروری کو 'یاد اشفاق مشہدی ندوی' پروگرام کا انعقاد - urdu news
اردو کے مشہور صحافی و ادیب اشفاق مشہدی ندوی کی یاد میں 20 فروری کو 'یاد اشفاق مشہدی ندوی' پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
20 فروری کو یاد اشفاق مشہدی ندوی پروگرام کا انعقاد
اس پروگرام میں دہلی کے ممتاز ادیب اور شاعر پروفیسر خالد محمود اور سینئر صحافی سراج نقوی شرکت کریں گے۔
حاجی ہارون نے صحافیوں سے مزید کہا کہ 'اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق وزیر اور ممبر اسمبلی عارف عقیل اور وزیر صحت وشواس سارنگ بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ بھوپال کے متعدد شاعر، ادیب بھی اس پروگرام میں شرکت کرکے اشفاق مشہدی ندوی کی زندگی اور خدمات پر راشنی ڈالیں گے۔