اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگا اور گیس متاثرین

ریاست مدھیہ پردیش کے دارلحکومت بھوپال کی تنظیم 'سمبھاؤنا ٹرسٹ ' کی جانب عالمی یوگا ڈے کے موقع پر پریس کانفرنس کے ذریعہ حکومت سے مختلف مطالبات کئے گئے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 21, 2019, 7:54 PM IST

پریس کانفرنس میں بھوپال گیس متاثرین کے تعلق سے گفتگو کی گئی اور ان کے علاج کے تعلق سے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر شویتا تریویدی نے کہا کہ بھوپال یونین کاربائیڈ گیس حادثے سے کے شکار وہ لوگ جو درد سے پریشان ہیں، ان کا علاج یوگا سے کیا جا سکتا ہے-

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے کہا گیس متاثرین کے لیے بھوپال میں چلائے جا رہے ہسپتالوں میں متاثرین کو جو درد کی دوائی دی جا رہی ہے وہ ان کے لیے نقصان دہ ہے۔

ان گیس متاثرین پر یہ اسپتال بے لگام درد کی دواؤں کا استعمال کر رہے ہیں- تنظیم کے لوگوں نے گیس متاثرین کے لیے لئے یوگا ایک اچھا قدم بتایا ہے-

انہوں نے کہا کہ یوگا سے گیس متاثرین کو کافی راحت مل سکتی ہے۔
یوگا سے گیس متاثرین کا علاج ہو سکتا ہے -جس کے مدنظر 2013 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے دوران چار کروڑ کی لاگت سے 6 یوگا سینٹر قائم کیے گئے تھے- لیکن ان 6 یوگا سینٹرز میں ایک روز بھی گیس متاثرین کو یوگا نہیں کرایا گیا اور آج ان یوگا سینٹر شادی ہال اور دیگر کاموں کے لئے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details