اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urdu Day Celebration بھوپال میں عالمی یوم اردو کے موقع پر تقریب - ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گذشتہ روز بےنظیر انصار ایجوکیشن اینڈ کلچر سوسائٹی نے عالمی یوم اردو اور علامہ اقبال کا یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔Urdu Day Celebration

بھوپال میں عالمی یوم اردو کا جشن
بھوپال میں عالمی یوم اردو کا جشن

By

Published : Nov 10, 2022, 11:39 AM IST

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم بےنظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی نے گزشتہ روز یوم اردو اور علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کیا جس میں اردو سے وابستہ لوگوں کی خدمات اور ان کی تصاویر کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ World Urdu Day Celebration In Bhopal In Madhya Pradesh

بھوپال میں عالمی یوم اردو کے موقع پر تقریب کا اہتمام

آج برصغیر میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں عالمی یوم اردو جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم اردو منانے کا آغاز 1997 میں ہوا تھا، لیکن جب اس چراغ کی روشنی دوسرے ملکوں میں پہنچی تو وہاں موجود محبان اردو نے بھی اس چراغ سے اپنے چراغ جلائے اور انہوں نے بھی اسی تاریخ کو یوم اردو منانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ آج ان تمام ملکوں میں جہاں جہاں بھی اردو والے موجود ہیں 9 نومبر کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ اردو ڈے مناتے ہیں۔

واضح رہے کہ اردو زبان کی ترقی و ترویج کا آغاز مغلیہ دور سے شروع ہوا اور یہ زبان جلد ہی ترقی کی منزلیں طے کرتی ہوئی ہندوؤں اور مسلمانوں کی زبان نہیں بلکہ بھارت کی زبان بن گئی۔ اردو زبان کی ترقی میں ہندوستان کے تمام مذاہب ہندو، مسلم ،سکھ، عیسائی ادیبوں نے بہت کام کیا۔ اس کی آبیاری اور ترویج و ترقی میں شمالی ہند کے تمام علاقوں نے حصہ لیا۔ یہاں کے لوگ اسے دکن میں لے گئے اور یہاں دکنی اور گجراتی زبان کہلائی۔ اس کے فروغ میں حیدرآباد دکن اور پنجاب کے خدمات اتنی ہی اہم ہے جتنی دہلی اور یوپی کی۔ خصوصا پنجاب نے اس کے علمی و ادبی خزانوں میں پیش بہا اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Mandi Deep Eidgah Bhopal عیدگاہ کمیٹی اور اوقاف نے منڈی دیپ عیدگاہ پر زبردستی پروگرام کرانے کی مخالفت کی

یہ زبان کنیاکماری سے لے کر کشمیر اور مشرقی صوبوں سے لے کر مغربی صوبوں تک بھارت کی تمام زبانوں سے مل جل کر اپنے اندر جذب کرتی ہوئی بولی جاتی ہے ۔ ہندوستان میں پیدا ہوئی یہ بیٹی بھارت کی تمام علاقائی اور صوبائی زبانوں کے ساتھ ساتھ رہتی ہے ۔ کندھے سے کندھا ملا کر چلتی ہے۔ بھارت کو جوڑنے،آپس داری، بھارت کی ترقی اور بھارت کو آگے بڑھاتے ہوئے خدمت کر رہی ہے ۔بھارت کی ترقی میں بھرپور تعاون بھی دے رہی ہے۔

"وہ کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آئے
ایسی بولی وہی بولے جسے اردو آئے ہیں"

یا پھر شاعر انجم بارہ بنکی کا یہ شعر

"اپنا کردار بنا لیجئے اردو کی طرح
آپ کا ذکر کیا جائے گا خوشبو کی طرح"

آج یوم اردو کے موقع پر بےنظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ایم ڈبلو انصاری نے کہاکہ اردو زبان کو مٹانے کی لاکھ کوششوں اور تعصبانہ رویہ کے باوجود بین الاقوامی زبان بن جانا اردو کی اندرونی طاقت لہجہ والا لفظ کی خوبصورتی،اس کی مٹھاس اور تاثیر کا نتیجہ ہے۔ جو یہ زبان ہندوستان کے برصغیر میں نہیں بلکہ یورپ، امریکا، عرب ممالک سمیت پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے والی اور لوگوں کی پسندیدہ زبان بن گئی ہے۔ World Urdu Day Celebration In Bhopal In Madhya Pradesh

ABOUT THE AUTHOR

...view details