بھوپال کی عظمی علی خان سے زندگی نے بہت سے امتحان لیے ہیں۔ عظمیٰ علی خان چوٹی ہی تھی کہ والد کی سرپرستی سے محروم ہوئی اور جب شعور بیدار ہوا تو والدہ بھی اس دنیا کو الوداع کہہ گئی۔ والدین کی سرپرستی سے محروم عظمیٰ علی خان چھٹی جماعت میں جب تھی تب انہوں نے عربی کیلی گرافی کو دیکھا اور یہ انہیں اتنی اچھی لگی کہ عربی کیلی گرافی میں سب کچھ کرنے کا ارادہ کر لیا- عظمیٰ علی نے مستقل مزاجی کے ساتھ محنت کی اور آج ان کی محنت نے انہیں اس منزل پر پہنچایا کی ان کی عربی، اردو، ہندی اور انگریزی کیلی گرافی کو ہارورڈ ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔ World Record for the Uzma Calligrapher of Bhopal
عظمیٰ کی شادی ہو چکی ہے اور وہ ایک بچے کی ماں ہے۔ ساتھ ہی اعلی تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عظمیٰ کہتی ہے عربی رسم الخط دنیا کے رسم الخط سے مختلف بھی ہے اور جمالیاتی لحاظ سے بھی بے مثل ہے۔ ان کے شوق نے ایک منزل پر پہنچایا ہے اور اس منزل پر پہنچنے کے بعد جن ملکوں کا نام سنتی تھی اب ان ممالک کی آرٹ گیلری سے انہیں نہ صرف اپنے فن پاروں کو پیش کرنے کا موقع دیا جارہا ہے بلکہ اس کے لیے بیرون ملک دبئی, نیویارک وغیرہ میں انہیں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے ٹکٹ اور دوسرے اخراجات میں بھیجے جا رہے ہیں۔