اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں متحدہ تنظیم کی خواتین نے بلقیس بانو کی حمایت میں احتجاج کرتے ہوئے جنسی زیادتی کے معاملے میں ملوث مجرموں کو دوبارہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ Womens Wing Rally In Favour Of Bilkis Bano In Indore In Madhya Pradesh
خواتین نے کہا کہ بلقیس بانو کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ بالکل غلط ہے لیکن اس سے بھی بڑی غلطی اس معاملے میں ملوث مجرموں کی سزا معاف کرنی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گنہگاروں کی معافی ختم کر کے دوبارہ جیل بھیجا جائے۔ Women's Rally in Indore
ریاست گجرات میں سن 2002 فسادات میں بلقیس بانو کے گنہگاروں کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی مگر صوبائی حکومت نے یوم آزادی 15 اگست کے موقع پر بلقیس بانو کے گنہگاروں کو آزاد کرنے کا اعلان کیا تھا۔