اردو

urdu

ETV Bharat / state

اُجین: لڑکی سے مذہب چھپانے کے الزام میں نوجوان گرفتار - ایک نرس کو بہلا پھسلا کر

مدھیہ پردیش کی ہندو تنظیموں نے ایک مسلم نوجوان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اجے شرما بن کر ایک ہندو لڑکی کے ساتھ ہوٹل قیام کیا۔ ہندو تنظیموں کی شکایت پر پولیس نے رات گئے اس نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

اُجین: ایک نوجوان پر الزام، مذہب چھپا کر لڑکی سے دوستی کی
اُجین: ایک نوجوان پر الزام، مذہب چھپا کر لڑکی سے دوستی کی

By

Published : Sep 3, 2021, 1:21 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے اُجین میں ہندو تنظیموں کی شکایت پر نیل گنگا تھانہ پولیس نے علاقے کے ایک مشہور ہوٹل سے ایک مسملم نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ نوجوان پر الزام ہے کہ وہ ایک ہندو نرس کو بہلا پھسلا کر ہوٹل لے گیا۔

ہوٹل کا رجسٹر چیک کیا تو پتہ چلا کہ اجے شرما کے نام سے ہوٹل میں نام بک کیا تھا۔ جب پولیس نے نوجوان کا شناختی کارڈ چیک کیا، تو اس کا نام شاہنواز لکھا ہوا تھا۔ اس کے بعد پولیس اس نوجوان کو تھانے لے گئی اور اس سے پوچھ گچھ کی۔

لڑکی کی شکایت پر پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ ہوٹل کے مالک سے بھی پوچھ گچھ کی۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ شہر کے تین بتی چوراہے کے قریب ریلوے اسٹیشن روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں اچانک ہندو تنظیموں کے کارکنان پولیس فورس کے ساتھ ہوٹل پہنچے تو ہنگامہ شروع ہو گیا۔ ہندو تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ ہوٹل سے ایک لڑکی نے اپنے کسی جاننے والے کی مدد سے ان کو اطلاع دی ہے کہ کوئی اس کے ساتھ زبردستی غلط کام کر رہا ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر ہندو تنظیم کے عہدیدار اور کارکن پولیس کے ہمراہ ہوٹل پہنچ گئے۔

پولیس لڑکی کو لے جاتی ہوئی

یہ بھی پڑھیں: اندور ہجومی تشدد: چوڑی فروخت کرنے والے کی ضمانت عرضی خارج

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کے موبائل میں عریاں ویڈیو بھی ملے ہیں، جس کی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن انچارج ترون کُریل نے بتایا کہ ایک نوجوان اور ایک لڑکی کے تعلق سے اطلاع ملی تھی کہ وہ مشکوک حالت میں ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ انہیں پولیس پوچھ گچھ کے لیے تھانہ لے کر آئی ہے۔ کارروائی سے قبل لڑکی نے بتایا کہ اسے بہلا پھسلا کر ہوٹل لایا گیا تھا۔ اس کی بنیاد پر متعلقہ سیکشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details