بھوپال: مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس کل سے شروع ہو کر جمعہ 23 دسمبر تک چلے گا۔ اس پانچ روزہ اجلاس میں ایوان کی پانچ نشستیں ہوں گی۔Winter Session of Madhya Pradesh assembly from Dec 19
اسمبلی کے چیف سکریٹری اے پی سنگھ کے مطابق سرمائی اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ سے اب تک اسمبلی سکریٹریٹ میں 794 اسٹارڈ اور 712 ان اسٹارڈ سوالاات سمیت کل 1506 سوالات موصول ہوئے ہیں، جبکہ توجہ دلانے کی 211، تحریک التوا 5، غیر سرکاری قرارداد کے لیے 16، وقفہ صفر کی 67 نوٹس موصول ہوئی ہیں۔ 04 بل بھی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے ہیں۔
مدھیہ پردیش اسمبلی اسپیکر گریش گوتم کی صدارت میں آج اسمبلی ودھان سبھا بھون میں کل جماعتی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے لیے مجوزہ کاموں کو آسانی سے انجام دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا، وزیر ڈاکٹر اروند سنگھ بھدوریا، سابق اسمبلی اسپیکر اور ایم ایل اے این پی پرجاپتی، سابق وزیر اور ایم ایل اے سجن سنگھ ورما اور اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری اے پی سنگھ موجود تھے۔