اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے چھوٹے کاروبار کو شدید نقصان پہنچا جس سے بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا۔ کنیاکماری سے کشمیر تک بھارت جو یاترا پر نکلے آل انڈیا کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی 81 دن بعد صنعتی شہر اندور پہنچے۔ What China couldn't do, done by demonetisation and GST says Rahul Gandhi
راہل گاندھی نے گذشتہ شب اندور کے مرکز میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک میں نے اندور شہر کے بارے میں سنا تھا کہ یہ صاف صفائی میں اول ہے لیکن یہ صاف صفائی میں ہی اول نہیں بلکہ عدل و انصاف میں بھی اس کی شاندار تاریخ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے اندور میں صاف صفائی ہی نہیں بلکہ بھائی چارہ بھی دیکھنے کو ملا ہے۔ جب یاترا میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی تمام مذاہب کے لوگ مل کر چل رہے تھے۔ مجھے کہیں کوئی نفرت نظر نہیں آئی۔ Rahul on GST And Demonetisation