اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: اسلحہ سمیت پانچ افراد گرفتار

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں غیرقانونی طریقے سے اسلحہ کی فروخت کرنے اور بنانے والوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اندور کرائم برانچ اور پولیس کی بڑی کاروائی میں 34 غیرقانونی اسلحہ ضبط کیے گئے ہیں۔

اسلحہ سمیت پانچ افراد گرفتار
اسلحہ سمیت پانچ افراد گرفتار

By

Published : Feb 27, 2020, 10:05 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:30 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر کی پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ غیرقانونی اسلحہ کے کاروبار میں شامل ہیں۔ کرائم برانچ اور پولیس نے مل کر کاروائی کی تو اس کاروبار سے منسلک 5 لوگ گرفتار کیے گئے، جن کے پاس سے 34 غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوئے ہیں۔ جن میں دیسی پسٹل اور طمنچے ہیں۔ ان میں چار شخص اسلحہ کی فروخت کرتے تھے جبکہ ایک شخص ان کو یہ ہتھیار بناکر فراہم کرتا تھا۔

اسلحہ سمیت پانچ افراد گرفتار

انسپکٹر جنرل آف پولیس ویویک شرما نے بتایا کہ اندور کرائم برانچ اور پولیس نے مل کر اس برس کی سب سے بڑی اسلحہ فروخت کرنے والے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے چار لوگ فروخت کرنے والے ہیں جبکہ ایک اسلحہ کو بنا کر فراہم کرتا ہے۔ ان کے پاس سے ابھی تک غیرقانونی طور پر 34 اسلحہ برآمد ہوئے ہیں۔ یہ پڑوسی صوبے میں بھی خرید فروخت میں مبتلا رہے ہیں۔ ان کے پکڑے جانے سے اور بھی کی معلومات حاصل ہوگی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details