ریاست میں 230 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ جن میں 24 سیٹیں خالی ہیں، جن پر اسمبلی ضمنی انتخابات ہونا ہے۔ 24 سیٹوں میں دو سیٹیں وہ ہیں، جن پر ایک بی جے پی اور ایک کانگریس رکن اسمبلی کا انتقال ہوگیا ہے، اور 22 سیٹیں کانگریس کے اراکین اسمبلی کی ہے جنہوں نے پارٹی سے استعفی دیا تھا۔
مدھیہ پردیش: کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ تیز - mp political news
مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہے، اسی دوران ریاست کے سابق وزیر اعلی اجین کے تاریخی مندر میں بھگوان کا آشیرواد لینے پہنچے۔
مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخابات کی شروعات ہوچکی ہے۔آج سابق وزیر اعلیٰ اجین کے تاریخی مندر آشیرواد لینے پہنچے اور میڈیا کہ سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ کابینہ کی توسیع سودے بازی پر ہوئی ہے وہی وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ انتخابات میں بھگوان کے آشیرواد کے ساتھ ساتھ عوام کی مہربانی کی بھی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ عوام انہیں پر مہربان ہوتی ہے جو عوام کا کام کرتے ہیں ۔
اجین سے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ بدن اور پہنچے اور ایک ریلی کو خطاب کیا وہیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنتا سب جانتی ہے کون شیر ہے کون ہاتھی ہے کون چوہا ہے اور کون بلی ہے۔