بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں اس سال کے آخری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر الزامات اور جوابی الزامات کے درمیان وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے دگ وجے سنگھ، کمل ناتھ اور کانگریس پارٹی کو نشانہ بنایا۔ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ دگ وجے سنگھ اور کمل ناتھ نے ریاست کے لوگوں کو کورونا سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ دراصل دو دن پہلے ریاست کے آبی وسائل وزیر تلسی رام سلاوٹ نے دگ وجے سنگھ کا مازنہ کورونا سے کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں چین میں پیدا ہونا چاہیے۔ اس پر دگ وجے سنگھ نے جواب دیتے ہوئے کہا، میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور سنگھ کے لئے کورونا وائرس ہوں۔
دگ وجے سنگھ کے بیان پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس معاملے میں ان کے ساتھ ساتھ کمل ناتھ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ وزیراعلی چوہان نے صحافیوں کو بتایا کہ دگ وجے سنگھ نے صحیح موازنہ کیا ہے۔ دگ وجے سنگھ اور کمل ناتھ میں مدھیہ پردیش کو وائرس کی شکل میں کورونا سے کئی گناہ زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ انھوں نے کہا میں حیران ہوں کہ انہیں موازنہ کرنے کے لئے کوئی اور وائرس نہیں ملا۔ انہیں صرف کورونا وائرس ہی ملا۔ وہ کورونا وائرس، جس کی وجہ سے کہرام مچ گیا تھا، لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، معشیت تباہ ہوگئی تھی۔