اردو

urdu

ETV Bharat / state

Waqf Board Survey مدھیہ پردیش وقف جی پی ایس جی آئی ایس سروے - Waqf Property Survey

مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے ذریعہ صوبہ کے 21 اضلاع میں شروع کیے گئے جی پی ایس اور جی آئی ایس کے سروے سے ایک دو نہیں بلکہ 9 ہزار نئی وقف املاک سامنے آئی ہیں۔ جی پی ایس اور جی آئی ایس کے سروے سے ہزاروں کی تعداد میں گمشدہ وقف املاک سامنے آنے سے وقف بورڈ کے حوصلے بلند ہیں۔ Madhya Pradesh Waqf Board Survey

waqf_gps_jis_survey
Waqf Board Survey

By

Published : Sep 24, 2022, 1:09 PM IST

بھوپال:وقف بورڈ اور وقف املاک سے متعلق ہمیشہ منفی باتیں کی جاتی ہیں اور وقف بورڈ انتظامیہ پر یہی الزام لگایا جاتا ہے کہ ان کی ناقص کارکردگی سے بیش قیمتی وقف املاک ناجائز قبضہ کا شکار ہو رہی ہیں، مگر مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے ذریعہ صوبہ کے 21 اضلاع میں شروع کیے گئے جی پی ایس اور جی آئی ایس کے سروے سے ایک دو نہیں بلکہ 9 ہزار نئی وقف املاک سامنے آئی ہیں۔ جی پی ایس اور جی آئی ایس کے سروے سے ہزاروں کی تعداد میں گمشدہ وقف املاک سامنے آنے سے جہاں وقف بورڈ کے حوصلے بلند ہیں، وہیں مسلم تنظیموں نے Experts on Waqf Surveyوقف بورڈ سے نئی زمینوں کے ساتھ وقف کی جن زمینوں پر ناجائز قبضہ ہوا ہے، اس کا ریکارڈ بھی عوام کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Waqf GPS GIS Survey in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش وقف جی پی ایس، جی آئی ایس سروے

مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے سی ای او سید شاکر علی جعفری نے کہا کہ پہلی بار مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ وقف املاک کا جی پی ایس اور جی آئی ایس کے ذریعہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی مراحل میں ہم بہت کمزور تھے، مگر آج ہمیں یہ بتاتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے اور خاص طور پر میں اس کے لیے تہہ دل سے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ، اقلیتی وزیر رام کھلاون پٹیل اور محکمۂ اقلیتی فلاح و بہبود کے چیف سکریٹری ڈاکٹر اشوک بڑنوال کا جن کی کوششوں سے وقف املاک میں بڑا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ پہلے ہماری املاک کی تعداد جہاں 24 ہزار کے قریب تھی اب اس میں 9 ہزار کا اضافہ ہوکر یہ تعداد 33 ہزار 3 سو 74 ہوگئی ہے۔ ابھی سروے کا کام 21 اضلاع میں جاری ہے۔ امید ہے کہ سروے کے ذریعہ مزید نئی املاک سامنے آئیں گی۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی وقف املاک کا 1982 سے سروے نہیں ہوا ہے۔ لیکن وہی وقف بورڈ اب اس طرح کے الزامات لگا رہا ہے جو قابل تعریف ہے اور امید ہے کہ وقف بورڈ جلد اپنی ناجائز قبضہ کی شکار وقف املاک پر بھی واجب قدم اٹھائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details