بھوپال :ریاست مدھیہ پردیش کا وقف بورڈ نے عید الاضحی کے موقع پر قربانی اور نماز سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس میں قربانی کی ویڈیو، آڈیو اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔نماز صرف عید گاہ کی اندر اور مساجد کے احاطے میں ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔
عید الاضحی کو لے کر وقف بورڈ کی ایڈوائزری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں پر بلا ضرورت نماز نہ پڑھی جائے۔ وقف بورڈ کے صدر ڈاکٹر صنور پٹیل نے یہ ایڈوائزری جاری کی اورکہا کہ وقف بورڈ کی تحت مساجد، قبرستان تقریبا 1500 وقف املاک درگاہوں، مزارات، عیدگاہ کربلا اور مدرسہ وغیرہ کی شکل میں رجسٹرڈ ہیں۔ چونکہ عیدالاضحی اسلام کے اہم ترین تہواروں میں سے ایک ہے۔ اس لیے وقف بورڈ نے یہ ایڈوائزری اپنے ماتحت وقف متولیوں اور انتظامیہ کمیٹیوں کے لئے جاری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلکٹر کی جانب سے قربانی کے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ عوام الناس کو بھی ایڈوائزری پر عمل کرنے کا پابند بنائیں۔قربانی کی جگہ کو چاروں طرف سے دیوار یا ٹین شیڈ سے مضبوطی سے بند رکھیں۔ ان جگہوں پر ضروری ادویات بھی چھڑکیں۔ قربانی کے لیے منتخب کردہ جگہوں پر ہی قربانی کریں۔ قربانی کے جانور کی فضلے کو کسی محفوظ کنٹینر میں شہری ادارے یا منتخب جگہ پر رکھیں۔ ممنوعہ جانوروں کی قربانی کسی بھی صورت میں نہ کریں۔ حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کریں۔
مزید پڑھیں:Eid-ul-Adha 2023 ملت اسلامیہ کیلئے اسوۂ ابراہیمی میں بڑی رہنمائی ہے، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
واضح رہے کہ کلکٹر کی ایڈوائزری بھی عید الاضحی کے تعلق سے جاری کی گئی ہے، تو وہیں وقف بورڈ میں بھی اپنی ایڈوائزری میں قربانی کا کوئی ویڈیو، تصاویر یا آڈیو نہ بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی صلاح دی۔ساتھی عید کی نماز صرف عید گاہ کے اندر اور مسجد کے احاطے میں ادا کرنے اور بلا ضرورت سڑکوں پر نماز سے گریز کرنے تاکید کی گئی ہے۔