اردو

urdu

ETV Bharat / state

وشنودت شرما بی جے پی کے مدھیہ پردیش صدر مقرر - رکن ِ پارلیمان وشنو دت شرما کو مدھیہ پردیش بی جے پی کا صدر مقرر کیا ۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی تنظیم نے آج پارٹی کے کھجوراہو سے رکن ِ پارلیمان وشنو دت شرما کو مدھیہ پردیش بی جے پی کا صدر مقرر کیا ۔

وشنودت شرما بی جے پی کے مدھیہ پردیش صدر مقرر
وشنودت شرما بی جے پی کے مدھیہ پردیش صدر مقرر

By

Published : Feb 15, 2020, 3:04 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:23 AM IST

اس سلسلے میں جاری حکم نامہ کے مطابق یہ تقرری فوری طور پر نافذ ہو گئی ۔ شرما سبکدوش ہونے والے ریاستی صدر راکیش سنگھ کی جگہ لیں گے ۔

وشنو دت شرما اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد سے برسوں تک منسلک رہے اور اس وقت وہ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری تھے ۔ ان کی نوجوانوں میں پورے ملک میں اچھی گرفت مانی جاتی ہے ۔

وشنودت شرما بی جے پی کے مدھیہ پردیش صدر مقرر

شرما کی تقرری سے خیال کیا جا رہا ہے کہ مرکزی تنظیم اب ریاست میں نوجوان قیادت کو آگے بڑھائے گی ۔ شرما گزشتہ برس ہوئے لوک سبھا انتخابات میں کھجوراہو سے رکن پارلیمان منتخب ہوئے ہیں ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:23 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details