اردو

urdu

ETV Bharat / state

وی ایچ پی کارکن کے قتل الزام میں چارگرفتار - ضلع مند سور

مندسور میں گزشتہ نو اکتوبر کو وی ایچ پی کارکن اور پیشے سے کیبل آپریٹر یوراج سنگھ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔

قتل الزام میں چارگرفتار

By

Published : Oct 13, 2019, 7:56 AM IST

Updated : Oct 13, 2019, 11:16 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مند سور میں پولیس نے وشد ہندو پریشد کے کارکن کے قتل کے الزام میں چار افراد کو گرفتارکیا ہے۔

ایس پی ہتیش چودھری نے بتایا کہ' قتل کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے ،ان کے پاس سے غیرقانونی ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ہتیش چودھری نے مزید بتایا کہ' اس معاملے میں دیپک تنور اور اور وکی نامی شخص کلیدی ملزم ہیں۔ وکی خود بجرنگ دل کا کارکن بتایا جارہا ہے۔ اس معاملے میں کل آٹھ ملزم ہیں جن میں سے چار گرفتار کیے گئے ہیں اور بقیہ چار کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے اس واقعہ کی وجہ آپسی رنجش کا ہونا بتایا ہے۔

Last Updated : Oct 13, 2019, 11:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details