اترپردیش کے بہرائچ کے کوتوالی نانپارہ کے تحت آج نانپارہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ۔ اس نے ایک نابالغ بچی کے ساتھ مارپیٹ کر تے ہوئے نازیپا حرکت کی اور پھر اس بچی کی ویڈیو و تصویر بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ۔
پولیس کپتان بہرائچ ڈاکٹر وپن کمار مشرا کے مطابق نانپارہ کایستھ ٹولہ کا رہنے والا انل کمار نے متاثرہ کے ساتھ مارپیٹ کر زبردستی اس معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے اس کی تصویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔