اردو

urdu

ETV Bharat / state

URS Mubarak Hazrat Sayyed Ali Sarkar: اندور میں حضرت سید علی سرکار 65 واہ کا عرس کا انعقاد - ہندوستان میں آج بھی بزرگان دین

اندور میں حضرت سید علی سرکار کا سالانہ عرس بڑی دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا جس میں تمام مذاہب کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر خصوصی تقرئبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔عرس کے موقع پر ملک میں امن و امان کے لئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اندور میں حضرت سید علی سرکار 65 واہ کا عرس کا انعقاد
اندور میں حضرت سید علی سرکار 65 واہ کا عرس کا انعقاد

By

Published : Mar 23, 2023, 6:43 PM IST

اندور میں حضرت سید علی سرکار 65 واہ کا عرس کا انعقاد

اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ہندوستان میں آج بھی بزرگان دین کے کئی ایسے مقامات ہیں جہاں سے گنگا جمنی تہذیب کا پیغام عام ہوتا رہا ہے ۔ان مقامات پر بنا تفریق مذہب و ملت کے لوگ قلبی سکون حاصل کرتے ہیں اور مرادیں پاتے ہیں۔

ایسے ہی ایک بزرگان دین حضرت سید علی سرکار کا آستانہ مدھیہ پردیش کے اندور میں موجود ہیں جہاں بڑی عقیدت کے ساتھ تمام مذاہب کے لوگ اپنی مراد لیکر پہنچتے ہیں اور فیض پاتے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت کا عرس بڑی دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر علاقے میں چادر کے ساتھ جلوس نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس کے بعد اندور شہر قاضی اور کئی معزز لوگوں نے مزار پر چادر پیش کی ۔چار روزہ عرس میں صندل ،لگر (اجتماعی کھانا) اور قوالی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں زائرین نے بڑی عقیدت کے ساتھ حاضری پیش کی اور ملک میں امن و امان کے لئے دعائیں مانگی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Sympathy Foundation Program بھوپال میں سمپھتی فاؤنڈیشن کا اہم پروگرام

درگاہ کے خادم محمد عارف خان نے بتایا کہ سید علی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کا یہ 65 واں عرس ہے چار روزہ اس عرس میں ہندو مسلم ایکتا کی جانب یہ پروگرام منعقد جاتا ہے۔ عرس کمیٹی کے صدر شاہ رخ کریشی نے بتایا کہ اندور شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی اور شہر کی کئی معزز شخصیت کے ہاتھوں چادر پیش کی گئی اور یہ عرس گنگا جمنی تہذیب کی بہترین مثال ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details