بھوپال: دہلی کی تنظیم قومی شکھشک کرم چاری سنگ نے بھوپال کے دو اردو اساتذہ کو اردو زبان کے فروغ اور اس کی فلاح کے لئے کام کرنے کے اعتراف میں قومی اردو نیشنل ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ قومی اردو نیشنل ایوارڈ سے سرفراز کئے گئے افسر خان کہتے ہیں کہ یہ تنظیم آل انڈیا لیول کی تنظیم ہے جس نے ہمیں اردو ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ساتھ ہی تنظیم نے اردو زبان کے فروغ اور اس کی بقا کے لئے ہمیں کچھ ذمہ داریاں بھی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 2003 سے اردو زبان کی فلاح اور اس کے فروغ کے لئے کام کرتے چلے آرہے ہیں۔ہم اسکولوں میں گورنمنٹ کی طرف سے دی جانے والے اردو نصاب کو بچوں تک پہنچانے اور انہیں اس زبان سے تعارف کرانے کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے چلے آرہے ہیں۔ وہی ہم ہمارے اسکول میں پہلی کلاس سے ہی طلبہ کو اردو زبان سکھاتے ہیں۔ ہم لگاتار اردو کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اس زبان کو پیچھڑنے نہیں دے رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہمیشہ یہی رہتی ہیں کہ اردو زبان سب سے اوپر رہے۔