اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: اردو طلباء کو راحت

ریاست مدھیہ پردیش کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے اردو میڈیم کے طلباء کو 'رک جانا نہیں' منصوبے کے فائدے دینے کے لیے تیاری کر لی ہے- ایسے تمام طلباء کو ایک ہفتے کا وقت دے کر درخواست پیش کرنے کو کہا گیا ہے-

مدھیہ پردیش: اردو طلباء کو راحت
مدھیہ پردیش: اردو طلباء کو راحت

By

Published : Jul 25, 2020, 7:41 PM IST

اس معاملے کو وزیر اعلی سے لیکر محکمہ افسران تک تعلیم سے متعلق مختلف اداروں نے آگاہ کیا- جس کے بعد اس سلسلے میں فیصلہ لیا گیا ہے- مدھیہ پردیش اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اردو میڈیم طلباء کو 'رک جانا نہیں' منصوبے پر رضا مندی ظاہر کی ہے- ایسے تمام طلباء کو مدرسہ بورڈ کے پورٹل سے امتحان کے لیے درخواست دینی ہوگی- یہ امتحانات ایم پی اسٹیٹ اوپن اسکول کے ذریعے ہوں گے-

مدھیہ پردیش: اردو طلباء کو راحت

واضح رہے کہ حکومت نے امتحان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یا کمزور پڑنے والے طلباء کو ایک اور موقع فراہم کرنے کی نیت سے رک جانا نہیں منصوبے کے تحت درخواست دینے کو کہا تھا-

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے دسویں جماعت کے طلباء سے کہا تھا کہ وہ اس سال اس میں شامل ہونے کے لیے تعلیمی پورٹل پر درخواست دیں لیکن اس پورٹل میں اردو میڈیم کے طلباء کے لیے آپشن نہیں دیا گیا تھا- جس کے بعد رکن اسمبلی عارف مسعود نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو خط لکھا تھا تا ساتھ ہی مسلم تنظیموں نے بھی حکومت کو اس طرف توجہ دلائی تھی-

ABOUT THE AUTHOR

...view details