ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے ذریعہ اردو محفل پروگرام منعقد کیا گیا- یہ ایک اوپن مائک پروگرام تھا، جس میں جو بھی چاہے وہ مائک پر آ کر بول سکتا ہے۔
غور طلب ہے کہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی ہر ہفتے اردو محفل پروگرام منعقد کرتی ہے، اس پروگرام کا اہم مقصد ہے کہ چھوٹے بچوں سے لے کر بڑے لوگ اردو سے متعلق مقالے, شاعری اور اردو سے متعلق ہر چیز اوپن مائک کے ذریعے پیش کر سکیں۔
بھوپال میں اردو محفل کا انعقاد اس ہفتے اسکولی طالبات نے اردو محفل میں حصہ لیا اور نظمیں ,غزلیں اور گیت سنائیں ان طالبات میں وہ بچے بھی شامل تھے جو مد ھیہ پردیش اردو اکیڈمی میں اردو کلاس کے ذریعے اردو سیکھ رہے ہیں اور وہ جو کچھ سیکھ رہے ہیں اسے اوپن مائک کے ذریعے لوگوں کے سامنے اپنی صلاحیت پیش کر رہے ہیں۔
ملک بھر میں اردو اکادمی کی طرف سے اردو کی فلا و بہوبدی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ متعدد جگہوں پر پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں اور کوشش رہتی ہے کہ اردو کو نوجوان نسل میں عام کیا جائے، آج نئی نسل میں سے بہت سے ایسے شاعر ہیں جو اردو میں اچھی غزلیں لکھ رہے ہیں۔