اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو محفل کا انعقاد - مقررین نے اردو زبان کی صورتحال پربات چیت کی۔

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی پہل ’اردو محفل‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے اردو زبان کی صورتحال پربات چیت کی۔

Urdu Mehfil organised at Bhopal
اردو محفل پروگرام کا انعقاد

By

Published : Nov 18, 2019, 3:58 PM IST

Updated : Nov 27, 2019, 2:52 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں اردو اکیڈمی شعبہ ثقافت کے زیر اہتمام "محفل اردو" کا پہلا پروگرام آج اکیڈمی کی لائبریری میں منعقد کیا گیا جس میں ہندوستانی تعلیم میں اردو کی صورتحال عنوان پر نظرثانی کی گئی

اس پروگرام کی صدارت سراج محمد سراج نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے احمد پرکاش موجود رہے۔

اس پروگرام کا مقصد تحقیق کاروں کے لیے نئے موقع فراہم کرنا تھا جس کے مد نظر پروگرام میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی

اس موقع پر مقررین نے تعلیمی نظام اور اردو کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جانتے ہی نہیں بلکہ مانتے بھی ہیں کی اردو میٹھی زبان ہے اس لیے ہر شعبے میں اردو زبان کا استعمال کیا جاتا رہا ہے اور شاعری سب سے زیادہ اردو زبان میں ہی کی جاتی ہے۔

اس موقع پر اردو اکیڈمی کے سیکرٹری احسام الدین فاروقی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے انھوں نے اپنے استقبالیہ تقریب میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اردو زبان کے ہر پروگرام میں نوجوان زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔

معلوم ہو کہ ادو کسی خاص مذہب یا ذات کی زبان نہیں ہے، اس زبان کی پیدائش ہندوستان میں ہوئی اور یہ پوری دنیا میں چھا گئی، انہوں نے آگے بتایا کہ یہ پروگرام ہر ہفتے اردو اکیڈمی میں منعقد کیا جائے گا اوراردو سے محبت رکھنے والے لوگ اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔

Last Updated : Nov 27, 2019, 2:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details