اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ayasha vs Ayasha ایک نام دو دعویدار! یو پی ایس سی امتحان میں ایک سیٹ پر عائشہ نام کی دو لڑکیوں کا دعوی - ایک سیٹ پر عائشہ نام کی دو لڑکیوں کا دعوی

یو پی ایس سی کے نتیجہ میں ایم پی میں ایک نیا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ دیواس اور علیراج پور کی دو طالبات کا نام اور رول نمبر ایک ہی ہے۔ دونوں طالبات نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 184 واں رینک ملا ہے۔

ایک سیٹ پر عائشہ نام کی دو لڑکیوں کا دعوی
ایک سیٹ پر عائشہ نام کی دو لڑکیوں کا دعوی

By

Published : May 26, 2023, 8:11 AM IST

Updated : May 26, 2023, 2:20 PM IST

ایک سیٹ پر عائشہ نام کی دو لڑکیوں کا دعوی

بھوپال/دیواس۔مدھیہ پردیش میں یو پی ایس سی امتحان میں ایک الگ ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس میں دو طالبات نے ایک ہی نمبر پر ایک ہی رینک حاصل کیا۔ جس کے حوالے سے دونوں طالبات نے اپنے اپنے دعوے کیے ہیں۔ اب دونوں کے رشتہ داروں نے اس کے لیے یو پی ایس سی ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک طالبہ عائشہ دیواس کی رہنے والی ہے جب کہ دوسری عائشہ علیراج پور کی رہنے والی ہے۔ دیواس کی رہنے والی عائشہ کا رول نمبر پرنٹ صاف نظر آرہا ہے۔ دوسری جانب عائشہ کے علیراج پور کے رول نمبر کا پرنٹ آؤٹ صاف نظر نہیں آرہا اور نہ ہی اس پر کوئی کیو آر کوڈ ہے۔ جب کہ دیواس کی عائشہ کے ایڈمٹ کارڈ میں QR کوڈ صاف نظر آرہا ہے۔

دونوں مشکل میں: اس بار مدھیہ پردیش کے طلبہ نے UPSC امتحان میں بہت اچھا مظاہرہ کیا ہے اور کئی نے رینکنگ حاصل کی ہے۔ منگل کو جاری ہونے والے نتائج کے بعد اب ایک مختلف نوعیت کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے جس میں نام اور رول نمبر ایک ہونے کی وجہ سے دونوں طالبات کا رزلٹ اور رینک ایک جیسے ہیں۔ اس معاملے میں دونوں طالبات نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 184 واں رینک ملا ہے۔ دیواس کی رہنے والی عائشہ اور علی راج پور کی رہنے والی عائشہ کا نام اور رول نمبر ایک ہی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ صورتحال بن گئی ہے کہ کس کا دعوی درست ہے اور کس کا غلط۔ دونوں طالبات کے ایڈمٹ کارڈ میں دیا گیا نمبر 7811744 ہے جس میں دونوں کا نام ایک ہونے کی وجہ سے نتیجہ میں ایک ہی نمبر اور نام دکھایا گیا ہے۔ علی راج پور کی عائشہ، کنیت مکرانی اور والد کا نام سلیم الدین ہے۔ جب کہ دوسری طالبہ دیواس سے ہے، اس کا نام بھی عائشہ ہے، لیکن اس کے والد کا نام نذیر الدین ہے۔ وہ عائشہ فاطمہ ہیں۔

مزید پڑھیں:UPSC Civil Services 2021: یو پی ایس سی امتحان میں کل تئیس مسلم امیدوار کامیاب

دونوں نے انٹرویو دینے کی بات کہی: دونوں طالبات کا کہنا ہے کہ انہوں نے انٹرویو دیا ہے اور اس کے بعد ان کا سلیکشن ہوا ہے۔ اب وہ اس معاملے میں معلومات لینے دہلی جا رہی ہیں۔ دونوں کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کے کیریئر کا سوال ہے۔ ایسے میں اس میں کوئی غلطی برداشت نہیں کرنا چاہتے۔ غلطی کہاں سے ہوئی۔ دونوں لڑکیاں دہلی میں شکایت کریں گی اور یو پی ایس سی ہیڈکوارٹر سے معلومات حاصل کریں گی۔

Last Updated : May 26, 2023, 2:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details