رتلام :ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں سوشل میڈیا پر کی گئی متنازعہ پوسٹ کے بعد معاملہ سنگین ہو گیا۔ واضح رہے کہ یہ پوسٹ مسلم طبقے کے خلاف ڈالی گئی تھی جس کو لے کر مسلم سماج مشتعل ہو گئے ۔ان لوگوں نے ہاٹ کی چوکی کا گھیراو کر دیا۔ قریب دو گھنٹے تک کے ہنگامے اور چکا جام چلتا رہا۔ مسلم طبقے کے لوگ خطاوار کے خلاف کڑی کاروائی اور گرفتاری کے مطالبے کو لے کر اڑے رہے۔
اس کے بعد پولیس نے فوری طور پر معاملہ درج کر خطاوار کے خلاف کڑی کاروائی کی بات کہی ہے۔ جس کے بعد مسلم طبقے کے لوگوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔ واضح رہے کہ ضلع رتلام میں کسی لڑکی نے اپنی پروفائل سے یہ متنازعہ پوسٹ ڈالی تھی۔ جس کے بعد شہر میں تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ بڑی تعداد میں مسلم سماج کے لوگ ہاٹ کی چوکی علاقے میں اکٹھا ہوئے اور پولیس چوکی کا گہراؤ اور چکا جام کر دیا۔ معاملے کی معلومات پر بڑی تعداد میں پولیس بل اور ضلع انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچے اور لوگوں کو سمجھائش دی۔