اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jyotiraditya Scindia Corona Positive جیوترادتیہ سندھیا کورونا سے متاثر - سندھیا کا کووڈ ٹیسٹ مثبت

مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے رکن اسمبلی جیوترادتیہ سندھیا کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ان تمام لوگوں سے اپیل کی کہ جو ان کے ساتھ رابطے میں آئے تھے وہ قریبی صحت مرکز میں جا کر اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ Jyotiraditya Scindia Tests Positive For Covid

جیوترادتیہ سندھیا کورونا سے متاثر
جیوترادتیہ سندھیا کورونا سے متاثر

By

Published : Nov 9, 2022, 8:38 AM IST

بھوپال: شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے رکن اسمبلی جیوترادتیہ سندھیا نے رات کو ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ معلومات دی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ڈاکٹروں سے مشورے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا اور وہ متاثر پائے گئے ۔ انہوں نے ان تمام لوگوں سے اپیل کی ہے جو ان کے ساتھ رابطے میں آئے تھے کہ وہ قریبی صحت مرکز میں جا کر اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ Jyotiraditya Scindia Test Positive For Corona

یہ بھی پڑھیں: Nitish Kumar Corona Positive: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کورونا پازیٹیو

سندھیا کل بھوپال پہنچے تھے اور رات کو یہاں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے بشکریہ ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے آج صبح یہاں ریاستی بی جے پی دفتر میں کور گروپ میٹنگ میں بھی شرکت کی۔ لیکن وہ کچھ ہی دیر بعد میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ وہ تیز بخار کی وجہ سے میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد وہ یہاں سے دہلی روانہ ہو گئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details