اردو

urdu

ETV Bharat / state

Giriraj Singh Attack on Opposition: 'جناح اور اورنگ زیب کے حامیوں کی خیر نہیں' - اور نگ زیب اور جناح کےحامیوں کی خبیر نہیں

مرکزی دیہی ترقی اور پنچایتی راج وزیر گری راج سنگھ نے اپوزیشن جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب اترپردیش میں یوگی کے پانچ سال کے اقتدار میں جناح، اورنگ زیب، دہشت اور دہشت گردی کے راستے پر چلنے والوں کی خیر نہیں ہے۔ انہوں نے جبل پور میں ایک گرین بمبو نرسری کے دورے کے دوران یہ بات کہی۔ Giriraj Singh Statement about Jinnah and Aurangazeb

جناح اور اورنگ زیب کے حامیوں کی خیر نہیں'
جناح اور اورنگ زیب کے حامیوں کی خیر نہیں'

By

Published : Jan 3, 2022, 1:11 PM IST

Giriraj Singh Attack on Opposition

: 'جناح اور اورنگ زیب کے حامیوں کی خیر نہیں'

اترپردیش کے ضلع جبل پور میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ 'اترپردیش میں اب جناح اور اورنگ زیب کی راہ پر چلنے والوں کی خیر نہیں'۔ Giriraj Singh Statement about Jinnah and Aurangazeb

مرکزی دیہی ترقی اور پنچایتی راج وزیر گری راج سنگھ نے یہ باتیں تب کہی، جب وہ مرکزی وزیر مملکت برائے جل شکتی پرہلاد پٹیل کے ساتھ جبل پور کے گھانا تلوار میں واقع ایک گرین بمبو نرسری کے دورے پر تھے۔

جناح اور اورنگ زیب کے حامیوں کی خیر نہیں'

انہوں نے اس دوران یہ کہا کہ ملک اور اترپردیش کا بھروسہ صرف بی جے پی اور مودی اور یوگی پر ہے۔ اترپردیش میں بی جے پی 2017 کے مقابلے 2022 میں زیادہ سیٹیں جیتے گی۔ 2007 میں مایاوتی آئی تھیں۔ 2012 میں مایاوتی نے مسلمانوں کو 100 سیٹیں دینے کی بات کی تھی۔ تب اترپردیش کے عوام نے نوجوان اکھلیش یادو پر اعتماد کیا تھا، لیکن غنڈہ گردی اور ڈاکوؤں کا راج جاری رہا۔ یوگی کے پانچ سال کے اقتدار میں جناح، اورنگ زیب، دہشت اور دہشت گردی کے راستے پر چلنے والوں کی خیر نہیں رہی ہے۔

انہوں نے اترپردیش انتخابات کے حوالے سے ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس کی بھی تنقید کی۔ Giriraj Singh Statement about Jinnah and Aurangazeb انہوں نےکہا کہ اترپردیش میں جناح اور اورنگ زیب کے راستے پر چلنے والوں کی خیر نہیں ہے۔ اترپریش کے عوام کو ترقی، امن و چین اور سکون چاہیے اور یہ ساری چیزیں یوگی نے قائم کی ہے۔ خاندانی سیٹ امیٹھی میں ترقی کا عالم یہ تھا کہ وہاں کلیکٹر دفتر تک نہیں کھول پائے تھے، جسے اب اسمرتی ایرانی نے کھلوایا ہے۔ وزیر اعظم نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا عزم کیا ہے۔

مزید پڑھیں: MIM in UP Elections: کیا اویسی کو اتر پردیش کے مسلمانوں کا ساتھ ملے گا؟ عوامی رائے

ABOUT THE AUTHOR

...view details