ریاست کا تجارتی دارالحکومت کہے جانے والے اندور میں تحریک آزادی کے شہید اعظم بھگت سنگھ کی 113 وی یوم پیدائش کے موقع پر بے روزگار نوجوانوں نے زنجیر بنا کر زبردست مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں نوکری دی جائے.نوجوانوں نے شہید اعظم بھگت سنگھ کی یوم پیدائش کو بے روزگار ہفتے کے طور پر منا رہی ہے۔
بے روزگار نوجوانوں کا کہنا ہے کہ حکومت ان سے وعدہ خلافی کر رہی ہے صوبے میں ضمنی انتخاب میں کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں، لیکن نئی نوکریوں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان اپنے آپ کو صوبے کا ماما کہتے ہیں مگر ماما اپنے بھانجیوں اور بھانجوں کی ذرا سی فکر نہیں کررہے ہیں کہ یہ سڑک پر اتر کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔