مدھیہ پردیش کے عازمین حج کی پرواز میں چند دن ہی رہ گئے ہیں۔ لیکن بھوپال کے عازمین حج کے لئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نوابین بھوپال کے ذریعہ تعمیر کردہ رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ Uncertainty persists among Hajj pilgrims for stay in Rabat
رباط میں عازمین حج کے قیام کی غیر یقینی صورتحال پر ای ٹی وی بھارت اردو کی جانب سے خبر شائع ہونے کے بعد سے سماجی تنظیموں نے عازمین حج کے حقوق کو لیکر اپنی تحریک تیز کردی ہیں۔ وہیں مدھیہ پردیش جمعیت علما نے اپنے سخت موقف کا اظہار کرتے ہوئے رباط میں عازمین حج کے قیام کی غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے شاہی اوقاف کے ناقص انتظامات کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے شاہی اوقاف کے ٹرسٹی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
وہیں اس معاملے کے حوالے سے مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے بھی سی جی آئی جدہ اور مرکزی حج کمیٹی کو خط لکھا ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج کے قیام کے لئے ریاست حیدر آباد، ٹونک ،میسور کی طرز پر بھوپال کے نوابین نے بھی اپنی ریاست کے عازمین حج کے قیام کے لئے مکہ اور مدینہ دونوں شہروں میں رباطیں قائم کی تھیں جن کو بھی اس رباط میں قیام کا موقعہ ملتا ہے انہیں سفر حج کے اخراجات میں کم از کم ایک لاکھ روپے کم خرچ ہوتے ہیں۔ Uncertainty persists among Hajj pilgrims for stay in Rabat