بھوپال:رواں سال حج بیت اللہ کا وقت نزدیک آرہا ہے اور جلد ہی فلائٹ شیڈول جاری ہونے والا ہے۔ ایسے میں بھوپال مدھیہ پردیش ریاست سے جانے والے حاجیوں کے مکہ معظمہ میں واقع وقف رباط بھوپال میں قیام کو لیکر صورتحال واضح نہیں ہونے کو لے کر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ بھوپال سے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی سے ٹیلی فون پر بات کرکے مکہ و مدینہ پہنچنے والے حجاج کے رباط بھوپال میں قیام کے انتظام کو یقینی بنانے کی گزارش کی ہے۔ بھوپال رکن اسمبلی عارف مسعود نے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو خط لکھا تو وہی مدھیہ پردیش جمعیت علماء ہند نے حج رباط معاملہ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔ Uncertain conditions again regarding Waqf Rabat Bhopal
غور طلب ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ دو سال بھارتی عازمین کا سفر حج موخر رہا اور اس سال حالات سازگار ہونے پر جب کہ عازمین سفر حج بیت اللہ کا قصد کر رہے ہیں تب بھوپال رباط میں قیام کی صورت حال واضح نہیں ہونے سے تجسس بڑھ رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سعودی عربیہ حکومت نے وقف رباط بھوپال کو اوور ٹیک کر لیا ہے اور اوقاف شاہی ٹرسٹ کے عمل دخل کو محدود کر دیا ہے۔ رباط بھوپال میں سابق ریاست بھوپال کے حجاج کے قیام کو لے کر سامنے آئی بے یقینی صورتحال میں بھوپال سے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کو خط لکھا ہے۔
عارف مسعود نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میری آپ سے فون پر بات چیت ہوئی تھی اور آپ نے ایک ہفتے کے اندر دوبارہ بات کرنے کو کہا ہے لیکن دو دن کے بعد حج کی فلائٹ کا شیڈول جاری ہو جائے گا اور سی جی آئی کے ذریعہ جاری گائیڈ لائن کے مطابق پورے بھارت کے حاجیوں کو وہاں رکنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسے میں بھوپال رباط کو لے کر کچھ اور ہی صورت حال سامنے آ رہی ہے۔ وہی مدھیہ پردیش جمعیت العلما ہند کے صدر حاجی محمد ہارون نے اس معاملے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج پر جانے کی پوری تیاری کر چکے ہیں۔ لیکن ملک کی جتنی بھی رباطیں ہیں ان کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں کیا گیا۔ خاص طور سے اگر ہم بھوپال رباط کی بات کریں جو مکہ مکرمہ اور مدینہ میں ہے۔