ریاست مدھیہ پردیش کے دار الحکومت بھوپال کے عارف مسعود فینس کلب کی جانب سے ہر برس جشن آزادی کے مہینے میں علماء کے کردار پر بھوپال کے مختلف علاقوں میں پروگرام منعقد کیا جاتا ہے، ہر برس کی طرح یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔
جنگ آزادی میں علما کا اہم کردار اس پروگرام میں سکول کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ یہ پروگرام 12 اگست کو اختتام پذیر ہوچکا ہے باوجود اس کے پروگرام کو بھوپال کے کئی علاقوں میں دوبارہ منعقد کیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اس مطالبے کے پیش نظر پروگرام کو بھوپال کے امراو دلہا علاقے میں منعقد کیا گیا جس میں نوجوان اور بچوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔