اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں ناشائستہ الفاظ کا استعمال کرنے والی بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے خلاف مسلم طبقے نے معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملک میں گزشتہ کچھ سالوں سے نفرت پھیلانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ لوگ اشتعال انگیز بیان بازی کر کے سیاسی مفادات حاصل کرتے ہیں۔ مگر آئین اس کی اجازت نہیں دیتا، ایسا ہی ایک معاملہ گذشتہ دنوں ٹی وی مباحثے کے دوران پیش آیا، جب بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا، جس سے مسلم طبقہ سخت ناراض ہے۔