ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں مکرسنکرانتی تہوار کے موقع پر پیش آئے حادثہ میں لڑکی کی موت کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ کاروباری کی غیرقانونی تعمیرات کو توڑ دیا ہے۔
مکر سنکرانتی کے تہوار پر پتنگ بازی کی روایت رہی ہے جس کی دھوم پورے ملک میں نظر آتی ہے۔ اس تہوار کے دن بڑے پیمانے پر لوگ پتنگ بازی کرتے ہیں اور پتنگ بازی کے لیے گزشتہ کچھ برسوں سے چائینز مانجھے کا استعمال لوگ کرتے آر ہے ہیں۔ چائنیز مانجھا نہ صرف جانوروں بلکہ انسانوں کے لیے بھی خطرناک ہے۔ اسی کے مدنظر انتظامیہ نے چائینز مانجھے کے استعمال پر پابندی کردی تھی لیکن کچھ لوگ اس کاروبار کو چوری چھپے طریقے سے انجام بھی د رہے تھے۔ Strict Action took Against Chinese Manjha Seller After the Death of girl
اس مکر سنکرانتی تہوار پر اجین میں چائینز مانجھا کی وجہ سے نیجا نامی لڑکی کا گردن بری طرح کٹ جانے سے موت واقع ہوگئی تھی ۔اس کے بعد انتظامیہ نے چائنیز مانجھے کے کاروبار سے متعلق کاروباریوں پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے مکان توڑے گئے ہیں۔