اردو

urdu

ETV Bharat / state

Goods Train LPG Derail ایل پی جی سے بھری مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

شاہ پورہ تھانہ علاقہ کے بھٹونی ریلوے اسٹیشن کے قریب منگل کی دیر رات ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ایل پی جی سے بھری مال بردار ٹرین کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے، حالانکہ کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔ Goods train carrying LPG derail in Jabalpur

جبل پور میں ٹرین حادثہ
جبل پور میں ٹرین حادثہ

By

Published : Jun 7, 2023, 11:08 AM IST

جبل پور:ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور کے شاہ پورہ بھٹونی میں ایک مال بردار ٹرین کے ایل پی جی ریک کے دو ویگن پٹری سے اتر گئے، ریلوے حکام نے بدھ کو بتایا۔ ویسٹ سینٹرل ریلوے کے سی پی آر او کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب مال بردار ٹرین کو انلوڈ کرنے کے لیے روکا گیا تھا۔ مال بردار ٹرین کے ایل پی جی ریک کی دو ویگن اس وقت پٹڑی سے اتر گئیں جب کل رات ان لوڈنگ کے لیے روکا گیا تھا۔ تاہم اس کے سبب ٹرینوں کی مین لائن کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔

سی پی آر او ویسٹ سنٹرل ریلوے نے کہا کہ مین لائن میں ٹرین کی آمدورفت معمول کی بات ہے۔ سائیڈنگ حکام کی موجودگی میں طلوع آفتاب کے بعد بحالی کا کام شروع کر دیا گیا۔ سائڈنگ کے مالک کی طرف سے ٹرین کی فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Odisha Train Accident Probe سی بی آئی نے اوڈیشہ ٹرین حادثہ میں ایف آئی آر درج کی

واضح رہے کہ 2 جون کو اوڈیشہ کے بالاسور میں تین ٹرینوں کے تصادم میں کم از کم 275 جانیں ضائع ہوئیں اور 1000 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ ریلوے نے کہا کہ جہاں تک ابتدائی تحقیقات ہے یہ حادثہ سگنلنگ مداخلت کی وجہ سے ہوا ہے۔ سانحہ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین طرفہ حادثہ بنگلور-ہاؤڑا سپر فاسٹ ایکسپریس، کورومنڈیل ایکسپریس اور ایک مال بردار ٹرین بالسور ضلع کے بہناگا بازار اسٹیشن پر تین الگ الگ پٹریوں پر تھیں۔جمعہ کی شام کو ہونے والے اس حادثے میں ان دو مسافر ٹرینوں کے 17 ڈبے پٹری سے اتر گئے اور انہیں شدید نقصان پہنچا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details