کورونا وائرس کے مشتبہ طالب علم کے خون جانچ کے ساتھ اسکن ٹسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی ماں اور بیٹے فی الحال مادھو نگر اسپتال میں بھرتی ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے پر صاف ہو پائے گا۔ نوجوان کو لگاتار سردی، کھانسی اور بخار تھا، جس کے بعد اسے مادھو نگر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے شک و شبہات کے درمیان سرکار کے احکام پر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم لگاتار اس کی جانچ کر رہی ہے۔ نوجوں جن لوگوں کے ربط میں آیا ہے، ان سے بھی ضلع انتطامیہ ربط میں ہے اور ہر ایک پہلو کی جانچ کر رہی ہے۔